ایشیا کپ کا افتتاحی میچ: بابر، افتخار کی سنچریاں، پاکستان کے 342 رنز

Aug 30, 2023 | 14:31:PM
ایشیا کپ کا افتتاحی میچ: بابر، افتخار کی سنچریاں، پاکستان کے 342 رنز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) پاکستان نے ایشیا کپ کے پہلے میچ میں نیپال کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کپتان بابراعظم کی کیریئر کی 19 ویں سنچری اور افتخار احمد کی پہلی سنچری کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 342 رنز بنا لیے۔

پاکستان 15 برس بعد ایشیا کپ کی میزبانی کر رہا ہے اور افتتاحی میچ شان دار تقریب کے بعد ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے جہاں کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر نیپال کے خلاف پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا گیا ۔شاہین آفریدی نے پہلے  اوور میں 2 وکٹیں گرا دی۔

پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو فخر زمان کی ناقص کارکردگی کا سلسلہ جاری رہا اور 21 کے مجموعے پر 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے انہوں نے 20 گیندوں کا سامنا کیا۔

امام الحق بھی جلد ہی 25 کے اسکور پر رن آؤٹ ہوگئے، انہوں نے 14 گیندوں کا سامنا کرکے 5 رنز بنائے تھے۔

بابراعظم کا ساتھ دینے کے لیے محمد رضوان میدان آئے اور دونوں تجربہ کار بلے بازوں نے اسکور 111 رنز تک پہنچایا اور ٹیم کو مشکل سے نکالنے کی کوشش کی۔

محمد رضوان نے 50 گیندوں پر 6 چوکوں کی مدد سے 44 رنز بنائے تھے لیکن ایک اہم موقع پر نیپال کے آئری نے انہیں رن آؤٹ کردیا۔

بابراعظم نے ایشیاکپ کے پہلے میچ میں نصف سنچری مکمل کی لیکن دوسرے اینڈ سے آغا سلمان ان کا زیادہ دیر ساتھ نہیں دے پائے اور 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

بابراعظم اور افتخار احمد نے بہترین شراکت قائم کرتے ہوئے پاکستان کا اسکور آگے بڑھایا اور اس دوران کپتان نے اپنے ایک روزہ کیریئر کی 19 ویں سنچری مکمل کی۔

افتخار احمد نے 43 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی۔

بابراعظم نے جب 143 رنز کا انفرادی اسکور کیا تو وہ ایشیا کپ میں سب سے بڑی اننگز کھیلنے والے دوسرے بلے باز بن گئے، ان سے قبل 2012 میں بھارت کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی نے پاکستان کے خلاف 183 رنز بنائے تھے۔

قومی ٹیم کے کپتان نے ایک روزہ کرکٹ کے کیریئر میں دوسری مرتبہ 150 رنز کا سنگ میل عبور کیا اور ایشیا کپ میں پاکستان کی جانب سے سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔

ٹاس جیتنے کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ پچ دیکھنے میں اچھی اور ڈرائے لگ رہی ہے، اس لیے ہم نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میچ کے لیے ٹیم کو اعتماد دینا چاہتے تھے اس لیے پلیئنگ الیون کا پہلے ہی اعلان کردیا تھا، ہم اپنی کرکٹ انجوائے کریں گے، ایشیا کپ میں اچھی کرکٹ کھیلیں گے۔