ملک بھر میں سیلاب کی تباہ کاریاں، مزید 75 افراد جاں بحق

Aug 30, 2022 | 10:05:AM
ملک بھر میں سیلاب کی تباہ کاریاں، مزید 75 افراد جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو (گوگل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) این ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سیلاب اور بارشوں سے مزید 75 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد سیلاب اور بارشوں سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 1136 ہوچکی ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے سیلاب اور بارشوں سے ہونے والے نقصانات کے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سیلاب اور بارشوں سے اب تک 3 کروڑ 30 لاکھ 46 ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں۔

این ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ اموات سندھ میں 53 رپورٹ ہوئیں۔ جبکہ خیبرپختونخواء میں 16، گلگت بلتستان میں 5 اور بلوچستان میں 2 افراد جاں بحق ہوئے۔ بارشوں اور سیلاب سے اب تک جاں بحق ہونے والے 1136 افراد میں 386 بچے، 501 مرد اور 227 خواتین شامل ہیں۔

بارشوں اور سیلاب سے اب تک سب سے زیادہ اموات سندھ میں 402 ہوئی ہیں جبکہ 14 جون سے اب تک بلوچستان میں 244، خیبرپختونخواء میں 258 اور پنجاب میں 168 اموات ہوئیں۔

این ڈی ایم اے کے ریکارڈ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سیلاب اور بارشوں سے 59 افراد زخمی ہوئے اور 58 ہزار 699 گھر متاثر ہوئے جبکہ اب تک 10 لاکھ 51 ہزار 570 گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: عمران خان کی ٹیلی تھون مہم، سیلاب متاثرین کیلئے 5 ارب سے زائد رقم جمع