کمرشل پلاٹس اورعمارتوں سے متعلق نئی ہدایات جاری

Apr 30, 2026 | 10:15:AM
کمرشل پلاٹس اورعمارتوں سے متعلق نئی ہدایات جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے کمرشل پلاٹس اور عمارتوں سے متعلق نئی ہدایات جاری کردیں۔
کراچی بلڈنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ریگولیشنز میں ترامیم نافذ کرکے فوری عملدرآمد کا حکم دے دیاگیاہے، نوٹیفکیشن کے مطابق فائنل کنسٹرکشن پرمٹ، کمپلیشن پلان اور این او سی سے قبل نئے قواعد پر عمل لازمی قرار دیدیا گیا ہے۔
11 فروری2026ء کے ترمیمی نوٹیفکیشن کے بعد ایڈیشنل ڈی جی کی جانب سے نیا حکم نامہ جاری کردیا گیاہے جس کے بعد زیرالتوا اور آئندہ تمام کمرشل کیسز پر بھی نئے قواعد لاگو ہوں گے۔
پارکنگ، پلاٹس سب ڈویژن اور کمرشل تعمیرات کے ضوابط مزید سخت ہوگئے، فائرسیفٹی قوانین سخت، سول ڈیفنس اور فائر بریگیڈ این او سی لازمی قرار دیدیا گیاہے۔

یہ بھی پڑھیں:میڈیکل کالجز میں مینٹل ہیلتھ سکریننگ لازمی قرار دیدی گئی
پبلک سیل، انڈسٹریل اور امینٹی منصوبوں کیلئے جدید فائر فائٹنگ سسٹم لازم ہے، خلاف ورزی پر متعلقہ افسران کے خلاف سروس رولز2016کے تحت کارروائی ہوگی۔