این اے 249۔ن لیگ کا نتائج ماننے سے انکار

Apr 30, 2021 | 10:55:AM
این اے 249۔ن لیگ کا نتائج ماننے سے انکار
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)مسلم لیگ( ن) نے این اے 249 کے نتائج ماننے سے انکار کرتے ہوئے15پولنگ اسٹیشنز کے فارنزک آڈٹ کا مطالبہ کردیا۔

مسلم لیگ (ن) کے امیدوار مفتاح اسماعیل اور محمد زبیر نے ڈی آر او دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کو 190 پولنگ اسٹیشنز تک برتری حاصل تھی، تاخیر سے آنے والے نتائج میں ہم نیچے آئے۔دوسری جانب مسلم لیگ ن  کی  نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن سے چند سو ووٹوں سے الیکشن چوری کیا گیا، الیکشن کمیشن متنازع الیکشن کے نتائج روکے، اگر نتائج نہیں بھی روکے گئے تو یہ جیت عارضی ہوگی۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ انشاء ﷲ مسلم لیگ ن کی جلد واپسی ہوگی، ووٹ کو عزت مل رہی ہے اور مل کر رہے گی۔مخالفین کو ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں: این اے 249 ۔دھاندلی کا کوئی ثبوت ملا تو سخت ایکشن ہو گا ۔الیکشن کمیشن