توشہ خانہ اور القادر کیس میں اب قید ممکن نہیں، سلمان صفدر۔۔بانی پی ٹی آئی کو جلسے سے متعلق بتایا، علیمہ خان

Sep 29, 2025 | 22:19:PM
 توشہ خانہ اور القادر کیس میں اب قید ممکن نہیں، سلمان صفدر۔۔بانی پی ٹی آئی کو جلسے سے متعلق بتایا، علیمہ خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی) بانی پی ٹی آئی  کے وکیل سلمان صفدر کا کہنا ہے کہ عدت، توشہ خانہ اور القادر کیس میں اب قید ممکن نہیں۔تفتیش افسر نے آج اعتراف کیا اس نے توشہ خانہ کا قانون نہیں پڑھا ہے۔کمرہ عدالت میں بجلی چلی گئی اسلئے جج صاحب سماعت ملتوی کرنی پڑی۔ بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہےکہ ہم نے بانی پی ٹی آئی کو 27 ستمبر کے جلسے سے متعلق بتایا، ان کو بتایا آپ کی کال پر پورے پاکستان سے لوگ نکلے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  بیرسٹر سلمان صفدراور علیمہ خان نے اڈیالہ جیل سے باہر  میڈیا سے گفتگو   کی  ۔اس موقع پر سلمان صفدر نے بتایا کہ آج پیر ہے رات کے آٹھ بجے ہم اڈیالہ جیل سے باہر آئے ہیں۔کمرہ عدالت میں بجلی چلی گئی اسلئے جج صاحب سماعت ملتوی کرنی پڑی۔عدالت کا وقت تین بجے تک ہے۔ساڑھے تین بجے کے بعد شہادت ریکارڈ کرنا ریکارڈ پر لائیں گے۔سائفر، عدت، توشہ خانہ اور القادر کیس میں اب قید ممکن نہیں۔توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعتیں اسی لئے تیزی سے جاری ہیں۔آج سرکاری کے آخری گواہ نیب خے تفتیشی افسر پر جرح ہوئی۔بانی اور انکی اہلیہ نے تحفہ رپورٹ کیا ہے اور پیسے بھی قانون کے مطابق جمع کرائے۔تفتیش افسر نے آج اعتراف کیا اس نے توشہ خانہ کا قانون نہیں پڑھا ہے۔لگتا ہے القادر کیس کی سماعت تب  ہوگی جب توشہ خانہ ٹو کیس میں سزا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ26 ویں ترمیم کے بعد ہمارے کیسز لگ ہی نہیں رہے۔بانی پی ٹی آئی کے بقایا کیسز ویڈیو لنک پر کئے جارہے ہیں۔کسی ملزم کی موجودگی کے بغیر کیسے ٹرائل ہوسکتا ہے۔وڈیو لنک کا کانسیپٹ ہے لیکن جو ملزم ملک سے باہر ہو۔سول عدالتوں میں ویڈیو لنک گواہ کیلئے موجود ہے ملزم کیلئے نہیں۔صبح گیارہ بجے سے آٹھ بجے تک پانچ مرتبہ بانی نے گواہ سے مختلف سوال پوچھنے کا کہا۔وڈیو لنک پر ملزم کیسے گواہ سے سوال پوچھے گا یا پوچھنے کا کہے گا۔
 علیمہ خان اور بیرسٹر سلمان صفدر کی میڈیا سے گفتگو۔
 بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نےکہاکہ آج ہمارا سارا دن جیل میں گزرا ہے۔ہم نے بانی پی ٹی آئی کو 27 ستمبر کے جلسے سے متعلق بتایا۔ہم نے بانی کو بتایا آپ کی کال پر پورے پاکستان سے لوگ نکلے ہیں۔بانی نے کہا ایف آئی اے نے انہیں بتایا آپ کے ایکس ہینڈل سے ریاست مخالف چیزیں پوسٹ ہوتی ہیں۔بانی نے کہا ایف آئی اے نے کہا آپ کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت کیوں نہ کاروائی کی جائے۔بانی نے ایف آئی اے کو بتایا ہے وہ 80 فیصد عوام کی نمائندگی کرتا ہے۔بانی نے ایف آئی اے کو بتایا ہے آپ اتنی بڑی نمائندگی رکھنے والے لیڈر کو اپنی بات کہنے سے کیسے روک سکتے ہو۔بانی نے کہا افغانستان سے لڑائی نہیں بات چیت سے مسائل حل ہوسکتے ہیں۔بانی نے کہا ہمیں امن کیلئے کام کرنا ہوگا دہشت گردی بڑھانے کیلئے نہیں۔بانی نے کہا پی ٹی آئی کو کرش کیا گیا اور الیکشن میں ہمارا ووٹ چوری کیا گیا۔بانی نے کہا 26ویں ترمیم کے بعد ضمیر فروش ججوں کو اوپر بٹھایا گیا ہے۔بانی نے پارٹی کو کہا ہے اگلے لائحہ عمل کیلئے تیاری پکڑیں۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب۔.سلمان آغا کی جانب سے رنر اپ چیک پھینکے جانے کے درست حقائق جانئے