ہنگو:نمازجمعہ کے دوران مسجد میں دھماکا،2نمازی شہید،متعدد زخمی

Sep 29, 2023 | 14:37:PM
ہنگو:نمازجمعہ کے دوران مسجد میں دھماکا،2نمازی شہید،متعدد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک رحمان)ہنگو میں نماز جمعہ کے دوران مسجد میں دھماکے سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔جبکہ مسجد کی چھت گرنے سے2 نمازی شہید ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دھماکا تھانہ دوآبہ کی حدود میں مسجد میں ہوا، دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔

ضرورپڑھیں:مستونگ جلوس میں دھماکہ،ڈی ایس پی سمیت 52 افرادجاں بحق،درجنوں زخمی

ڈی پی او ہنگو کا بتانا ہے کہ دھماکا جمعہ کی نماز کے خطبہ کے دوران ہوا، دھماکا مسجد کے اندر ہوا، دھماکے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔