افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام، ٹی ٹی پی کے 3 دہشتگرد ہلاک

Sep 29, 2023 | 14:28:PM
افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام، ٹی ٹی پی کے 3 دہشتگرد ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)پاک فوج کے مزید 4 جوان وطن پر قربان ہوگئے۔سکیورٹی فورسز نے افغانستان سے پاکستان میں در اندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ’ آئی ایس پی آر ‘کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ژوب میں پاک افغان سرحد کے قریب کارروائی کی اور کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں کی افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سمبازہ کے قریب ٹی ٹی پی کے دہشتگرد افغانستان سے پاکستان میں آ رہے تھے کہ سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد ہلاک اور چند زخمی ہو گئے۔

 ضرورپڑھیں:مستونگ جلوس میں دھماکہ،ڈی ایس پی سمیت 25 افرادجاں بحق،درجنوں زخمی
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آپریشن کے دوران 4 جوانوں نے جام شہادت بھی نوش کیا، حوالدار ستار، لانس نائیک شیر اعظم، لانس نائیک عدنان اور سپاہی ندیم نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔