پہلا قومی شناختی کارڈ کب اور کسے جاری کیا گیا تھا؟

Sep 29, 2022 | 13:08:PM
پہلا قومی شناختی کارڈ کب اور کسے جاری کیا گیا تھا؟
کیپشن: پہلا شناختی کارڈ
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) پاکستان کا پہلا قومی شناختی کارڈ 1973ء میں متعارف کرایا گیا تھا جو کہ سب سے پہلے اُس وقت کے وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کو جاری کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق  سب سے پہلا قومی شناختی کارڈ ذوالفقار علی بھٹوکو جاری کیا  گیا تھا، 1972 میں ذوالفقار علی بھٹو نے اس کارڈ کا فارمیٹ متعارف کروایا تھا جسے 1973ء میں سب سے پہلے اُنہیں ہی جاری کیا گیا تھا۔

 کہا جاتا ہے کہ اس سے قبل قیامِ پاکستان کے چھبیس برسوں تک پاکستان میں کسی قسم کا کوئی حتمی شناختی کارڈ جاری نہیں کیا گیا تھا۔


 2000 میں نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے قیام کے بعد ملک میں کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ (CNIC) کا آغاز ہوا۔