حیدرآباد ،ڈینگی کا شدید حملہ،24 گھنٹوں میں مزید 201 افراد میں ڈینگی کی تصدیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر حیدر آباد کا کہنا ہے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 201 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے۔سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی میں مبتلا 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
لمس انتظامیہ کے مطابق ڈیڑھ ماہ میں لمس اسپتال کی لیبارٹری میں7 ہزار سے زائد ڈینگی کیسز کی تصدیق ہوئی۔ لیاقت یونیورسٹی اسپتال انتظامیہ کے مطابق حیدر آباد کے مختلف اسپتالوں میں دوران علاج انتقال کرنے والے 17 افراد کا ڈینگی ٹیسٹ مثبت آیا۔ کمشنر حیدر آباد کے مطابق سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی میں مبتلا 3 افراد کی موت کی تصدیق ہوئی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ حیدر آباد میں گھروں پر انتقال کرنے والے 14 افراد ڈینگی کا شکار ہوئے یا نہیں اسکی تصدیق نہیں ہوسکی۔ ڈینگی سے گھروں میں اموات ہو رہی ہیں تاہم دیگر وجوہات بھی ہوسکتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:2007 سے اب تک مختلف اوقات میں ہونیوالے آپریشنز نے کوئی دیرپا نتیجہ نہیں دیا ،بابر سلیم سواتی