سلطان راہی کو لالی وڈ کا ’راہی‘ بنانے والے آغا حسن عسکری شدید علیل

Oct 29, 2023 | 23:50:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) پاکستان کی فلم انڈسٹری کے نامور ہدایتکار آغا حسن عسکری ان دنوں شدید علیل ہیں۔

لیجنڈ ڈائریکٹر آغا حسن عسکری میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔ چند روز پہلے حسن عسکری کی طبعیت بگڑنے پر انہیں شوکت خانم ہسپتال سے ٹیسٹ کرانے پر معلوم ہوا کہ وہ پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہیں۔ ہسپتال میں ان کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے ہیں لیکن ان کے مزید علاج معالجے بارے فیصلہ بورڈ کرے گا۔ حسن عسکری کا شمار نہایت کامیاب ڈائریکٹرز میں ہوتا ہے جنہوں نے اردو اور پنجابی کی بے شمار سپرہٹ فلمیں بنائی ہیں جن میں خون پسینہ، ہیرا، جٹ دا کھڑاک، آگ، اک دوجے کیلئے، دوریاں، تلاش، میلہ، شیر دل، اچھا شوکر والا، دل کسی کا دوست نہیں، جنت کی تلاش، عبد اللہ دی گریٹ اور تیرے پیار میں سمیت بے شمار دیگر فلمیں شامل ہیں۔ 1975ء میں ریلیز ہونے والی ان کی فلم ’وحشی جٹ‘ نے جہاں ریکارڈ ساز کامیابی حاصل کی وہیں اس فلم نے پاکستان فلم انڈسٹری کی نئی سمت بھی متعین کی۔

یہ بھی پڑھیے: مقبول امریکی سیریز کے اداکار میتھیو پیری چل بسے

حال ہی میں لالی وڈ کے نامور مصنف ناصر ادیب نے آغا حسن عسکری کی عیادت کی اور احتراماً ان کے پاؤں چومے۔

خیال رہے کہ ناصر ادیب نے آغا حسن عسکری کیلئے بے شمار فلمیں لکھیں۔

اس حوالے سے ناصر ادیب کا کہنا تھا کہ آغا حسن عسکری کا علاج حکومتی سطح پر ہونا چاہیئے۔