ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بقیہ میچز کی اضافی ٹکٹس جاری

Oct 29, 2022 | 10:35:AM
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بقیہ میچز کی اضافی ٹکٹس جاری
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز کی اضافی ٹکٹس جاری کردیں۔

پاکستان نیدرلینڈز اور بھارت جنوبی افریقا کے میچ ڈے کی اضافی ٹکٹس جاری کی گئی ہیں۔ یہ میچز پرتھ اسٹیڈیم میں کل کھیلے جانے ہیں۔

6 نومبر کو ایم سی جی میں بھارت زمبابوے میچ کے اسٹینڈنگ روم کی ٹکٹس فروخت کے لیے جاری کردی گئی ہیں جب کہ 3 نومبر کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے میچ کی بھی اضافی ٹکٹس جاری کی گئی ہیں۔

منتظمین کا کہنا  ہے کہ اضافی ٹکٹس جاری کرنے کا مقصد یہ ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ میچ دیکھ سکیں، ٹکٹ کی مالیت 20 آسٹریلوی ڈالر ہے اور ٹکٹس پہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پر فروخت ہوں گی۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل کی بھی ٹکٹس اب تک دستیاب ہیں جو 13 نومبر کو میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔