’’عمران خان کو فالو کرنا چھوڑ دیا ہے کیونکہ ۔۔‘‘ اداکارہ کا حیران کن بیان

Oct 29, 2021 | 14:01:PM
میں نے عمران کو فالو کرنا چھوڑ دیا
کیپشن: .ہاجرہ یامین، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) اداکارہ ہاجرہ یامین نے وزیراعظم عمران خان کے وژن اور بیانات پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے عمران کو فالو کرنا چھوڑ دیا۔

  تفصیلات کے مطابق جشن کرکٹ میں اداکارہ ہاجرہ یامین  نے  دوران شو عمران خان اور ان کی حکومت سے متعلق بھی گفتگو کی،ہاجرہ یامین نے  وزیراعظم عمران خان کے وژن اور بیانات پر مایوس  ہوتے ہوئے بتایا  کہ وہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی بہت بڑی سپورٹر تھیں۔

 اداکارہ کا کہنا تھا کہ  وہ ڈی چوک پر دھرنے میں باقاعدگی سے جاتی تھیں مگر جب حکومت بنی تو پتا چلا کہ عمران خان کا وژن درست نہیں،ہاجرہ یامین نے بتایا کہ اس کے بعد انہوں نے وزیراعظم کو فالو کرنا ہی چھوڑ دیا۔

یہ بھی پڑھیں:    آریان کی ضمانت کی خبر سن کر سہانا اور ابراہم کا رد عمل