اداکارہ انوشے عباسی کا والدہ کی چوتھی برسی پر جذباتی پیغام

Nov 29, 2025 | 11:14:AM
اداکارہ انوشے عباسی کا والدہ کی چوتھی برسی پر جذباتی پیغام
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ انوشے عباسی نے اپنی والدہ کی چوتھی برسی پر جذباتی پیغام سوشل میڈیاپرشیئرکردیا۔
انوشے عباسی نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر والدہ کے ہمراہ اپنی یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ آج اُن کی والدہ ناہید عباسی کی چوتھی برسی ہے۔


اداکارہ نے اپنی ماں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ماں! چار سالوں میں کوئی ایک دن بھی ایسا نہیں گزرا کہ آپ کی یاد نہ آئی ہو، میں ہر روز اللہ تعالیٰ سے آپ کے درجات کی بلندی اور جنت الفردوس کی دعا کرتی ہوں۔


انہوں نے لکھا کہ ماما میں آپ سے بہت محبت کرتی ہوں اور آپ کی کمی روز محسوس ہوتی ہے۔
انوشے عباسی نے اپنے مداحوں سے والدہ کے ایصال ثواب کیلئے سورۃ الفاتحہ پڑھنے کی التماس بھی کی  ہے۔