انسداد پولیو مہم کی تیاریاں مکمل،ٹیموں  نے کمان سنبھال لی

Nov 29, 2020 | 12:00:PM
 انسداد پولیو مہم کی تیاریاں مکمل،ٹیموں  نے کمان سنبھال لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) صوبہ بلوچستان اور پنجاب میں کل سے انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گا۔ متعلقہ انتظامیہ نے مہم کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں انسداد پولیو مہم کے دوران25لاکھ بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔ انسدادپولیو مہم میں 10ہزار سے زائد ٹیمیں حصہ لیں گی۔ اسی طرح پنجاب میں بھی انسداد پولیو کی 5 روزہ خصوصی مہم کل سے شروع ہوگی، ڈھائی لاکھ سے زیادہ افسر اور اہلکار مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ مہم کے دوران بہتر کارکردگی پر متعلقہ اضلاع کو انعام دیں گے، مہم مؤثر بنانے کےلئے مزید 2 ہزار ویکسینیٹرز بھرتی کئے جائیں گے۔

 انہوں نے کہا کہ متاثرہ اضلاع میں انسداد پولیو مہم پر خصوصی توجہ دی جائے، پولیو ہمارے لئے قومی چیلنج ہے، ہر صورت قابو پانا ہے، مہم کے دوران اعداد و شمار میں گڑبڑ ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، مہم نتیجہ خیز بنانے کے لئے 3500 مائیکرو پلان تیار کئے گئے ہیں، ڈھائی لاکھ سے زیادہ افسر اور اہلکار مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ ایک کروڑ 92 لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسینیشن کی جائے گی۔