آسٹریلیا کیخلاف ہماری اچھی تیاری، امید ہے بابر بہترین فارم کریں گے: شاہین آفریدی

May 29, 2026 | 19:22:PM
آسٹریلیا کیخلاف ہماری اچھی تیاری، امید ہے بابر بہترین فارم کریں گے: شاہین آفریدی
کیپشن: شاہین آفریدی پریس کانفرنس کررہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کےخلاف ہماری اچھی تیاری ہے، امید ہے بابر اعظم بہترین پرفارم کریں گے۔
پنجاب کے شہر راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ کیمپ میں ٹریننگ کافی اچھی رہی ہر کھلاڑی ہمارے لیے بہت اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف ہماری اچھی تیاری ہے، بابراعظم کی حالیہ کارکردگی بہت اچھی ہے، امید ہے وہ اِسی طرح پرفارم کرتے رہیں گے۔

قومی ون ڈے کرکٹ کے کپتان کا کہنا تھا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینا مستقبل کے لیے اہم ہے، رضوان اگر سیریز میں نہیں تواس کا مطلب یہ نہیں کہ اس کا کیریئر ختم ہو گیا۔

شاہین آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ امید ہےنوجوان کھلاڑی اچھا پرفارم کریں گے، پچ کی کنڈیشن دیکھ کربولنگ اور بیٹنگ کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عیدالاضحیٰ پرشاندارکارکردگی؛ مریم نواز کی ستھرا پنجاب ورکرزپرانعامات کی بارش، خوش کردیا