بنگلادیشی کرکٹر تمیم اقبال کی صحتیابی کے بعد میدان میں واپسی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بنگلادیش کے کرکٹر تمیم اقبال کی کرکٹ کے میدان میں واپسی ہوئی ہے، انہوں نے دل کے عارضے سے صحت یاب ہونے کے بعد پہلی بار کرکٹ کھیلی۔
میدان میں دوبارہ واپس آنے پر تمیم اقبال کا بیان بھی سامنے آیا ہے، تمیم اقبال کا کہنا ہے کہ صحت کے مسائل کے بعد پہلی بار پچ پر واپسی ہوئی ہے، تمیم اقبال نے پریکٹس کے دوران پاور ہٹنگ کی پریکٹس کی۔
واضح رہے کہ تمیم اقبال کو مارچ میں ڈومیسٹک کرکٹ کا میچ کھیلتے ہوئے دل کا دورہ پڑا تھا، انہوں نے سینے میں تکلیف کی شکایت کی تھی جس کے بعد ان کی اینجیو پلاسٹی کی گئی۔
ایمرجنسی میں تمیم اقبال کو ہسپتال لے جانے کےلیے ہیلی کاپٹر کا بندوبست کیا گیا تھا، تمیم اقبال محمڈن اور شائن پوکر کے درمیان میچ کی پہلی اننگز میں فیلڈنگ کر رہے تھے کہ اچانک ان کی طبیعت خراب ہو گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں :سٹیٹ لائف کا سرکاری ملازمین کیلئے تاحیات پنشن سکیم لانے کا فیصلہ