اونیجا رابنسن پاکستانی کھانے نہ بھول سکیں

May 29, 2025 | 12:03:PM
اونیجا رابنسن پاکستانی کھانے نہ بھول سکیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)محبت کی شادی کے لیے پاکستان آنے والی 33 سالہ امریکی خاتون اونیجا رابنسن بھی پاکستانی کھانوں کی دیوانی نکلیں امریکہ میں موجود اونیجا رابنسن کو پاکستانی کھانے شدت سے یاد آنے لگے۔

مشہور امریکی اونیجا رابنسن نے حالیہ انٹرویو میں پاکستان، اس کے عوام اور ثقافت سے اپنی گہری محبت کا اظہار کیا ہے۔

اونیجا نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ مجھے پاکستانی کھانوں سے بھی بے حد لگاؤ ہےاور مجھے آج بھی ان کا ذائقہ محسوس ہوتا ہے اور میں شدت سے انہیں یاد کرتی ہوں۔

چکن بریانی میرا پسندیدہ ترین پکوان ہے، اس کے بعد انڈہ پراٹھا اور چکن قیمہ بھی ٹاپ لسٹ میں شامل ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ مجھے ہلکے ذائقے بھی پسند ہیں اور تیز مصالحے دار کھانے بھی۔

اونیجا نے کہا کہ پاکستان صرف ایک جگہ نہیں، یہ ایک احساس ہے جو میرے دل میں بسا ہوا ہے۔

پاکستان کے لوگ، یہاں کی ثقافت، یہاں کی مہمان نوازی سب کچھ مجھے آج بھی یاد ہے۔

مزید پڑھیں:"موٹی کیوں بولا "جہاز میں خاتون کا بچے پر تشدد