کورونا بے قابو۔۔ کراچی کے ضلع وسطی میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن

May 29, 2021 | 14:35:PM
کورونا بے قابو۔۔ کراچی کے ضلع وسطی میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کراچی میں کورونا وائرس کا پھيلاؤ روکنے کے لئے ضلع وسطی میں ایک بار پھر مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرديا گيا ہے۔

 ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ 11 جون تک رہے گا۔کراچی کے ضلع وسطی  کے علاقے گلبرگ، لیاقت آباد، نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آبادکی متعدد یوسیز کو لاک ڈاؤن کے باعث بند کیا گیا ہے۔ ضلع بھر میں کرونا کے 203 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور کرونا مریضوں کی نشاندہی پرمائيکرواسمارٹ لاک ڈاؤن لگاياگيا ہے۔ ان میں سے گلبرگ کی4،لیاقت آباد10،نارتھ ناظم آبادکی9،نارتھ کراچی کی11یوسیزمیں مریضوں کی نشاندہی ہوئی ہے۔

ادھر کراچی کے ضلع جنوبی میں فیس ماسک استعمال نہ کرنے پر 26 لوگوں پر جرمانے عائد کرکے  7 دکانیں سیل کردی گئی ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر گارڈن نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے اور فیس ماسک نہ کرنے پر 10 افراد پر جرمانے عائد کردئیے ہیں۔مختیار کار لیاری نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر 3 سیلون کو سیل کردیا اور فیس ماسک استعمال نہ کرنے پر 5 افراد پر جرمانے عائد کئے۔اسسٹنٹ کمشنر آرام باغ نے ایس او پیز کی خلاف ورزی  فیس ماسک استعمال نہ کرنے پر 16 لوگوں پر جرمانے عائد کئے۔

چار روز قبل وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کرونا وائرس کی صوبائی ٹاسک فورس کے اجلاس سے خطاب میں کہا تھا کہ عوام نے اگرتعاون کیا تو2 ہفتوں کے بعد کیسز کم ہوجائینگے جس کے بعد ہم بحالی کی طرف جاسکتے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ پابندی کے دوران کاروبار کے اوقات صبح 5 بجے سے شام 6 بجے ہونگے۔ بیکری اور ملک شاپ رات 12 بجے تک کھلی جاسکتی ہیں۔ ڈیپارٹمنٹل اور سپراسٹور شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے۔ جمعہ اوراتوار کے دن کاروبار مکمل بند رہیں گے۔