ہائیکورٹ کے ججز قوم کے ہیرو، سپریم کورٹ تحفظ فراہم کرے، اسد قیصر

Mar 29, 2024 | 18:58:PM
ہائیکورٹ کے ججز قوم کے ہیرو، سپریم کورٹ تحفظ فراہم کرے، اسد قیصر
کیپشن: اسد قیصر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف)تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ ہائیکورٹ کے 6 ججز نے جو بہادری دکھائی ہیں یہ قوم کے ہیرو ہیں، ہائی کورٹ کے ججز پر جس طرح دباؤ ڈالا گیا اور ان کو ڈرایا دھمکایا گیا یہ اب سپریم کی ذمہ داری بنتی ہے کہ ہائی کورٹ کے ججز کو مکمل تحفظ فراہم کریں۔
اسد قیصر کاکہناتھا کہ ہائی کورٹ کے معزز ججز کی توہین میں شہباز شریف کا مکمل ہاتھ ہے ، پچھلے دو سال میں تحریک انصاف اور عدلیہ کے ججز کو شہباز شریف کے دور حکومت میں ہراساں کیا گیا،ججز کے ساتھ یہ واقعات پورے پاکستان پیش آئے ہیں لیکن ہائیکورٹ کے ان 6 ججز نے جو بہادری دکھائی ہیں یہ قوم کے ہیرو ہیں،میں پاکستانی شہری اور قومی اسمبلی کے ممبر کے حیثیت سے چیف جسٹس سپریم کورٹ سے مطالبہ کرتا ہوں کہ اس معاملے پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، ان ججز کو مکمل انصاف فراہم کیا جائے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ میرا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو مشورہ ہے کہ وفاق کے ساتھ روابط ختم کر دیں کیونکہ انہوں آپ کا کوئی مطالبہ نہیں ماننا، انہوں نے ابھی تک ایک افسر بھی آپ کے کہنے پر نہیں لگایا نہ صوبے کے بقایاجات پر کوئی پیشرفت ہوئی ہیں، یہ مفاہمت نہیں مزاحمت کا وقت ہے،ہمیں قانون کی بالادستی کیلئے ابھی باہر نکلنا ہوگا۔
اسد قیصر نے کہاکہ میں تمام وکلابرادری ، سول سوسائٹی ، میڈیا برادری ، اساتذہ، طالب علم اور کسان حضرات سے آئین کی بالادستی کی تحریک میں شرکت کریں ، پاکستانی قوم کے حقوق کا سوال ہے کہ آیا انہوں نے بنانا ریپبلک میں زندگی گزارنی ہے یا اس ملک میں رہنا ہے جہاں آئین و قانون کی حکمرانی ہو،ان کاکہناتھا کہ ہم بہت بڑی تحریک بہت جلد شروع کرنے جارہے ہیں اور اپنے حقوق کی جنگ آخر تک لڑینگے،ہم چاہتے ہیں کہ اس ملک میں آئین کی بالادستی ہو، قانون کی حکمرانی ہو، پارلیمنٹ کی بالادستی ہو، آزاد عدلیہ ہو اور عوام کی حکمرانی ہو، پاکستانی عوام کو ہمارا ساتھ دینا ہوگا اور پاکستان کو قائداعظم کا پاکستان دوبارہ بنانا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: روپے کا زور چلنے لگا، ڈالر مزید سستا ہو گیا