اسکاٹ لیںڈ کا منسٹر بننے پر حمزہ یوسف کی والدہ نے ان کیلئے کیا کہا؟

Mar 29, 2023 | 11:11:AM
اسکاٹ لیںڈ کا منسٹر بننے پر حمزہ یوسف کی والدہ نے ان کیلئے کیا کہا؟
کیپشن: سرکاری رہائش گاہ پر افطار کے بعد حمزہ کے اہلخانہ نے ان کی امامت میں نماز ادا کی۔
سورس: ٹوئٹر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی نژاد حمزہ یوسف اسکاٹ لینڈ کے نئے اور پہلے مسلمان منسٹر بن گئے۔

حمزہ یوسف کی اس کامیابی پر ان کے والدین خوشی سے نہال ہیں، برطانوی میڈیا کے سوال پر والدہ نے مذاق میں کہا کہ بیٹا بڑا آدمی بن گیا، بات سننے کا وقت نہیں دے گا تو آج بھی کان کھینچوں گی۔

حمزہ یوسف نے کہا یہ مذاق نہیں سچ ہے، والدہ کی ان ہی سختیوں کی وجہ سے آج اس مقام پر پہنچے۔

حلف اٹھانے کے بعد حمزہ یوسف نے خاندان کے ہمراہ سرکاری رہائش گاہ کا دورہ کیا اور بیوٹ ہاؤس Bute House  میں افطاری کی جہاں حمزہ کی امامت میں اہلخانہ نے نماز بھی ادا کی۔