4 سالہ حریم فاطمہ کا زیادتی کے بعد قتل،،، سی سی ٹی وی فوٹیج آگئی !!!

Mar 29, 2021 | 12:03:PM
4سالہ بچی حریم فاطمہ زیادتی کے بعد قتل
کیپشن: حریم فاطمہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) کوہاٹ میں 4 سالہ حریم فا طمہ خٹک کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے کیس میں پیشرفت۔۔ سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 24 نیوز کو موصول ہونے والی فوٹیج میں واضح دیکھا جا سکتا ہے برقعہ پوش خاتون حریم فا طمہ کو ہاتھ سے پکڑ کر لے جا رہی ہے۔سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر 3 خواتین کو پولیس نے  گرفتار کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق  حریم فاطمہ کیس میں پولیس اب تک 46 افراد سے تفتیش کر چکی ہے ۔پولیس معاملے پر بالکل خاموش ہے اور  میڈیا سے بات کرنے سے گریزاں ہے۔

https://www.24urdu.com/uploads/digital_news/2021-03-29/news-1617001466-6823.mp4

API Response: No news found against this URL: https://www.24urdu.com/uploads/digital_news/2021-03-29/news-1617001466-6823.mp4

https://www.24urdu.com/uploads/digital_news/2021-03-29/news-1617001466-6807.mp4

API Response: No news found against this URL: https://www.24urdu.com/uploads/digital_news/2021-03-29/news-1617001466-6807.mp4

واضح رہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر کوہاٹ میں جمعرات کو ایک نالے سے مردہ حالت میں  تین سال کی حریم شاہ کی  لاش ملی تھی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی کی ہلاکت سے پہلے ریپ کئے جانے کی تصدیق کی گئی ۔ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کوہاٹ کی جاری کردہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بچی کے چہرے اور گردن سمیت جسم کے مختلف حصوں بشمول جنسی اعضا پر زخموں کے نشان پائے گئے ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زیادتی  کے بعد متاثرہ بچی کے ناک، منہ اور گردن کو ہاتھوں سے دبایا گیا جس کے باعث اس کا دم گھٹ گیا اور موت واقع ہو گئی۔ ہلاکت کے بعد اس بچی کو پانی میں پھینک دیا گیا۔پولیس نے مقدمے میں قتل کی دفعات پہلے ہی شامل کر رکھی تھیں اور اب ان میں زیادتی کی دفعہ کا بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔