روس میں ایندھن کی قلت، صدر پوتن نے ٹاسک فورس قائم کر دی

Jun 29, 2026 | 11:56:AM
روس میں ایندھن کی قلت، صدر پوتن نے ٹاسک فورس قائم کر دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے ملک کے مختلف علاقوں میں ایندھن کی قلت اور سپلائی میں مشکلات کا اعتراف کرتے ہوئے صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے ایک خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر پوتن نے اعلیٰ حکام کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ بعض علاقوں میں پیٹرول اور ڈیزل کی فراہمی متاثر ہوئی ہے، جس کے باعث شہریوں اور کاروباری اداروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یوکرین کی جانب سے توانائی تنصیبات پر حملوں کے بعد روسی آئل انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا ہے، جس سے ایندھن کی سپلائی متاثر ہوئی ہے، صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے حکومت نے ذخائر استعمال کرنا شروع کر دیے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:خطے میں نئی کشیدگی؟ایران کے سخت الفاظ نے سب کو چونکا دیا

پوتن کے مطابق ملک میں ایندھن کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ زرعی شعبے کو ترجیح دی جا رہی ہے تاکہ فصلوں کی کٹائی متاثر نہ ہو۔

حکام کے مطابق ڈیزل کی برآمد پر پابندی جیسے اقدامات بھی زیر غور ہیں، جبکہ حکومت نے سپلائی نظام کو بہتر بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کر دیا ہے۔