ایشیا کپ 10 ستمبر سے شروع ہوگا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) رواں سال ایشیا کپ 10 ستمبر سے کروانے کی تیاریاں کی جانے لگی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشیا کپ کا شیڈول جولائی کے پہلے ہفتے میں جاری کیا جائے گا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایشیا کپ میں میزبان بھارت، پاکستان، سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان اور یو اے ای کی ٹیمیں شامل ہوں گی۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کے میچز یو اے ای میں کرانے کے امکانات زیادہ ہیں۔
بھارتی میڈیا نے مزید کہا کہ ایشیا کپ ہائبرڈ ماڈل کے تحت بھی کھیلا جاسکتا ہے۔
مزید پڑھیں:قومی ٹیم کی16 جولائی کو بنگلہ دیش روانگی