آج کہاں کہاں بادل برسیں گے؟پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

Jun 29, 2025 | 13:00:PM
آج کہاں کہاں بادل برسیں گے؟پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ پنجاب کے کئی شہروں میں سیلاب صورتحال کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے اسلام آباد اور شمال مشرقی پنجاب میں بادل برسنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق بارشوں کے باعث پنجاب کے کئی شہروں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے جس کا باقاعدہ الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔

خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی گئی ہے، اس کے علاوہ کراچی سمیت سندھ میں مزید بارشیں متوقع ہیں،حیدر آباد، بدین، ٹھٹھہ، سجاول، گھوٹکی اور تھرپارکر میں بھی بادل برسیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:مزید بارشیں اورسیلاب،پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین این ڈی ایم اے سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے ملک بھر میں بالخصوص بالائی علاقوں میں صوبائی حکومتوں کے ساتھ رابطے میں رہنے اور معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیر اعظم نے موبائل فون میسج کے ذریعے شہریوں کو موسمی صورتحال کی پیشگی اطلاع دینے کی بھی ہدایت کر رکھی ہے۔