آئی سی سی کی نئی رینکنگ جاری 

Jun 29, 2022 | 21:30:PM
آئی سی رینکنگ جاری
کیپشن: آئی سی سی ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کردی، ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے بلے بازوں پر قومی کپتان بابراعظم کی حکمرانی برقرار ہے۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کھلاڑیوں کی نئی درجہ بندیاں جاری کردیں۔آئی سی سی کی نئی رینکنگ کے مطابق بابراعظم پہلے نمبر پر جبکہ ون ڈے میں امام الحق اور ٹی ٹوئنٹی میں محمد رضوان بدستور دوسری پوزیشن پر ہیں۔ادھر شاہین آفریدی ون ڈے باولرز میں پہلی بار تیسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔ٹیسٹ کی بیٹنگ رینکنگ میں بابراعظم جبکہ باو¿لنگ میں شاہین آفریدی بدستور چوتھے نمبر پر ہیں۔آئی سی سی کی رینکنگ کے مطابق ٹی ٹونٹی بلے بازوں میں ایڈن مارکرم تیسرے ، ڈیوڈملن چوتھے اور ارون فنچ پانچویں نمبر پر ہیں ۔ چھٹے نمبر پر ڈیون کانوے ہیں ۔ ہندوستان کے صرف ایک بلے باز ٹاپ ٹین میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے بھارتی بلے باز ایشان کشن ساتویں نمبر پرموجود ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:ٹی 20 ورلڈکپ کے لئے تیاریاں مکمل، شیڈول جاری