ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اومان  منتقل،انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی تصدیق

Jun 29, 2021 | 15:45:PM
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اومان  منتقل،انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی تصدیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل  نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بھارت سے یو اے ای اور اومان منتقلی کی تصدیق کردی ہے۔

  تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ کے میچز 17 اکتوبر سے 14 نومبر تک کھیلے جائیں گے آئی سی سی کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس کی وجہ سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز یو اے ای اور اومان منتقل کرنا پڑا تاہم ایونٹ کی میزبانی اب بھی بھارت کے پاس ہی رہے گی۔

واضح رہے کرکٹ کی تاریخ کا یہ پہلا موقع ہوگا جب اومان میں بھی انٹرنیشنل کرکٹ کھیلی جائے گامختصر اوورز کے عالمی مقابلے دوبئی، شارجہ، ابوظہبی اور اومان کے میدانوں میں منعقد کئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:    فنانس ترمیمی بل 2021 قومی اسمبلی میں پیش