بیرسٹرعلی ظفرسینیٹ میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر مقرر

Jul 29, 2023 | 23:44:PM
بیرسٹرعلی ظفرسینیٹ میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر مقرر
کیپشن: بیرسٹر علی ظفر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے بیرسٹر علی ظفر کوسینیٹ میں پارلیمانی لیڈر مقرر کرنے کی منظوری دیدی،جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب کی جانب سے بیرسٹر علی ظفر کے پارلیمانی لیڈر مقرر کئے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،اس سے پہلے سینیٹر اعظم سواتی پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے پارلیمانی لیڈر تھے۔
بیرسٹر علی ظفرسپریم کورٹ کے ایڈ ووکیٹ،سابق وزیر اطلاعات اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: انجو کے سابق شوہر کے نئے بیان نے ہلچل مچا دی، نیا پنڈورا باکس کھل گیا