ندا یاسرکی نئےہیئراسٹائل میں تصاویروائرل،صارفین کے دلچسپ تبصرے

Jan 29, 2026 | 15:14:PM
ندا یاسرکی نئےہیئراسٹائل میں تصاویروائرل،صارفین کے دلچسپ تبصرے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف میزبان و اداکارہ ندا یاسر اپنے نئے ہیئر اسٹائل کی وجہ سے سوشل میڈیا پر خصوصی توجہ کا مرکز بن گئیں۔
ندا یاسر کی نئے ہیئر اسٹائل کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں اور صارفین کی جانب سے ان پر دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

کچھ سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے کہ ندا یاسر کا نیا ہیئر اسٹائل مشہور ڈرامہ سیریل’’معمہ‘‘ میں صبا قمر کے ہیئر اسٹائل سے بہت ملتا جلتا ہے،کچھ سوشل میڈیا صارفین ان کے نئے ہیئر اسٹائل کا مذاق اڑاتے بھی نظر آ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹاک اسٹار خابی لامے کی کمپنی 975 ملین ڈالرز میں فروخت
ایک صارف نے ندا یاسر کو نئے ہیئر اسٹائل کی وجہ سے ہارر فلم کے خوفناک کردار سے تشبیہ دی ہے جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ ندا یاسر نے اپنے ساتھ کیا کیا ہے؟ یہ نیا اسٹائل ان پر بالکل اچھا نہیں لگ رہا۔