سیلاب متاثرین کیلئے معاونت، یورپی یونین کا پاکستان کو مزید 10 کروڑ یورو گرانٹ دینے کا فیصلہ

Jan 29, 2024 | 17:28:PM
سیلاب متاثرین کی آبادکاری میں معاونت، یورپی یونین کا پاکستان کو مزید 10 کروڑ یورو گرانٹ دینے کا فیصلہ
کیپشن: فوٹو 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم) پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان گرانٹ کے 5 معاہدے طے پا گئے جس کے تحت پاکستان کو مزید 10 کروڑ یورو کی گرانٹ ملے گی۔

یورپی یونین کی سفیر رینا کیونکا اور سیکریٹری اقتصادی امور نے گرانٹ کے معاہدوں پر دستخط کیے۔

وزارت اقتصادی امور سے جاری اعلامیہ کے مطابق گرانٹ کا مقصد سیلاب کے بعد کی صورتحال میں پاکستان کی معاونت ہے اور اس سے یورپی یونین کی سیلاب سے متعلق مجموعی معاونت 93 کروڑ یورو سے زیادہ ہوجائے گی۔

یہ بھی پڑھیے: اسٹیٹ بنک کی جانب سے مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود 22 فیصد برقرار

معاہدوں پر دستخط کے موقع پر سیکریٹری اقتصادی امور ڈاکٹر کاظم نیاز نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ترقیاتی شراکت داری کی ضرورت ہے۔

سفیر یورپی یونین کا کہنا تھا کہ پاکستان اقتصادی بحران اور سیلاب سے بحالی کے مشکل مرحلے میں ہے، ہم پاکستان کے ساتھ ہیں اور انسانی حقوق کا احترام کرتے ہیں۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں انسانی حقوق، صنفی مساوات اور سول سوسائٹی کے لیے مزید سرمایہ کاری کی گئی ہے اور یورپی یونین کا تعاون پاکستان کے مختلف علاقوں میں بڑھایا جائے گا۔

مزید کہا گیا کہ گرانٹ سے پاکستان کی صنعتی بہبود اور روزگار کی ترقی میں مدد فراہم کی جائے گی اور پاکستان میں سول سوسائٹی کی ترقی کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔