سابق ڈی جی آئی بی مسعود شریف خٹک انتقال کرگئے

Jan 29, 2023 | 20:24:PM
سابق ڈی جی آئی بی مسعود شریف خٹک انتقال کرگئے
کیپشن: مسعود خٹک، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو میجر (ر) مسعود شریف خٹک انتقال کرگئے،اہلخانہ نے مسعود شریف خٹک کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔
میجر (ر)مسعود شریف کچھ روز قبل سی ایم ایچ میں ایڈمٹ تھے،میجر (ر)مسعود شریف خٹک کا تعلق کرک کے علاقہ بلند کلہ سے تھا،اہلخانہ کے مطابق مسعود شریف خٹک کی نمازہ جنازہ منگل کے روز کرک میں ادا کی جائےگی۔
خیال رہے کہ مسعود شریف خٹک بے نظیر بھٹو کے دور میں پیپلز پارٹی کے نائب صدر بھی رہے اور 2002 کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ سے انہوں نے قومی اسمبلی کا الیکشن بھی لڑا تاہم ناکام رہے۔
2007 میں وہ اختلافات کے باعث پیپلز پارٹی سے علیحدہ ہوگئے اور2011 میں انہوں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی تاہم 2013 میں وہ تحریک انصاف کو بھی خیرباد کہہ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: سوموار کو چھٹی کا اعلان