پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے ،ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان تبدیل

Jan 29, 2021 | 18:47:PM
پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے ،ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان تبدیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے کردیئے گئے،ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق احمدخان کو تبدیل کردیاگیا،ساجد کیانی کوڈی آئی جی آپریشن لاہور لگا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اشفاق احمد خان کو آر پی او سرگودھا لگا دیا گیا،فلائٹ لیفٹیننٹ (ر)وسیم احمد سیال کو ڈی آئی جی سی ٹی ڈی لاہور تعینات کردیاگیا،سید خرم علی شاہ کو آر پی او ملتان لگا دیاگیاجبکہ شہزادہ سلطان کو ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرزلگا دیاگیا،اس کے علاوہ احمد جمال الرحمان کو کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج لاہور لگا دیا گیا۔