بختاور بھٹو زرداری پیا گھر سدھارگئیں

Jan 29, 2021 | 13:20:PM
بختاور بھٹو زرداری پیا گھر سدھارگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بختاور بھٹو زرداری پیا گھر سدھار گئیں، بلاول بھٹو زرداری نے اپنی بہن کو قرآن پاک کے سائے اور ڈھیروں دعاﺅں کے ساتھ رخصت کیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شہید بینظیر بھٹواورسابق صدر آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری ، محمود چوہدری کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں،بختاور بھٹو کا نکاح مولانا غلام محمد سوھو نے پڑھایا۔
بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو زرداری نے مہمانوں کا استقبال کیا، تقریب نکاح میں دونوں خاندانوں کے قریبی افراد شریک ہوئے،بختاور بھٹو زرداری اور محمود چودھری نے اہل خانہ کے ساتھ تصاویربنوائی۔
سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کا ولیمہ کل ہوگا۔محمود چودھری کے ساتھ نکاح کی تقریب بلاول ہاؤس کراچی میں ہوئی جس میں قریبی رشتے دار وں کے علاوہ دلہا دلہن کے بیرون ملک سے آئے دوستوں سمیت صنم بھٹو، فریال تالپور،ڈاکٹرعاصم حسین ، انور مجید، شیری رحمان، شازیہ مری، فیصل سخی بٹ اور دیگر افراد شریک ہوئے۔تقریب میں کسی سیاسی جماعت کے قائد یا سرکاری لوگوں کومدعونہیں کیاگیا۔
 اس موقع پر بلاول ہاؤس کی سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے،ذرائع کے مطابق بختاورکی شادی سے متعلق چند دن بعداسلام آباد، لاہور اور لاڑکانہ میں بڑی تقاریب ہوں گی، اسلام آبادکی تقریب میں سیاسی جماعتوں کے قائدین، سرکاری افسران کومدعوکیاجائےگا۔ذرائع کے مطابق لاڑکانہ میں ہونےوالی تقریب میں بھٹو اور زرداری خاندان سمیت دیگر کو مدعو کیا جائے گا، جبکہ لاہورکی تقریب میں سیاسی شخصیات،پارٹی قائدین اور دیگر کو مدعوکیاجائے گا۔