متحدہ عرب امارات میں ییلو الرٹ جاری

Dec 29, 2025 | 11:41:AM
متحدہ عرب امارات میں ییلو الرٹ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )متحدہ عرب امارات میں گرد و غبار کے طوفان کے خدشے کے باعث نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی (این سی ایم) کی جانب سے عوام اور خاص طور پر گاڑی چلانے والوں کے لیے اہم ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی کی جانب سے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تیز ہوائیں آنے والے دنوں میں حدِ نگاہ کو متاثر کر سکتی ہیں جس کے باعث ڈرائیونگ کے دوران خطرناک صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے شہریوں کو گرد آلود موسم میں غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز اور گھروں اور عمارتوں کے دروازے اور کھڑکیاں بند رکھنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:بابا وانگا  کی موبائل سےمتعلق، پیشگوئی جو سچ ثابت ہوئی

جاری کی گئی ہدایات میں کہا گیا ہے کہ موسم سے متعلق تازہ معلومات صرف سرکاری ذرائع سے ہی حاصل کریں۔

رپورٹس کے مطابق این سی ایم نے سمندر کے کنارے جانے والوں کو بھی خبردار کیا ہے، تیز ہواؤں کے باعث سمندر میں شدید طغیانی کا خدشہ ہے، خاص طور پر بحیرہ عمان میں حالات زیادہ خراب ہو سکتے ہیں۔