راکھی ساونت کا اپنے جیون ساتھی کو لے کر بڑا بیان

Dec 29, 2023 | 12:15:PM
راکھی ساونت کا اپنے جیون ساتھی کو لے کر بڑا بیان
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)تنازعات کا شکار رہنے والی بالی ووڈ کی معروف اداکارہ و رقاصہ راکھی ساونت کا کہنا ہے کہ اس وقت تک شادی کرتی رہوں گی جب تک صحیح جیون ساتھی نہیں مل جاتا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چند ماہ قبل عمرے کی سعادت حاصل کرنے والی بھارتی رقاصہ نے حال ہی میں انٹرویو دیتے ہوئے عدالت سے درخواست کی ہے کہ کاروباری شخصیت عادل خان درانی سے جلد از جلد طلاق دلوائی جائے تاکہ میں پھر شادی کرسکوں۔

بھارتی کاروباری شخصیت عادل خان درانی سے شادی کی خاطر اسلام قبول کرنے والی راکھی ساونت کے انٹرویو سے ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔وائرل کلپ میں انہیں یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ امید کرتی ہوں کہ عدالت مجھے میرے پیسے واپس دلوادے اور طلاق بھی تاکہ میں دوبارہ مستقبل میں پھر سے ایک اچھے لڑکے سے شادی کرکے اپنی زندگی سکون سے گزار سکوں۔

راکھی نے دوبارہ شادی کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ میں مرتے دم تک شادی کرتی رہوں گی جبکہ مجھے صحیح جیون ساتھی نہیں مل جاتا، تب تک میں پیار کرتی رہوں گی کیونکہ یہ میری زندگی ہے، میرے پاس ایک ہی زندگی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہالی ووڈ پر نظر ڈالیں تو ایسی کئی اداکارائیں ملیں گی جنہوں نے کئی بار شادیاں کی ہیں اور کئی بوائے فرینڈز رکھے ہیں لیکن کسی نے ان کا بُرا نام نہیں رکھا، تمام حدود صرف بھارت میں ہی ہیں، صرف یہاں جینے نہیں دیتے۔

واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز میں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ راکھی ساونت نے گزشتہ برس اسلام قبول کرنے کے بعد عادل خان درانی سے شادی کرلی ہے، جس کے بعد پہلے ان کے شوہر عادل نے شادی سے انکار کیا، پھر اس پر خاموشی اختیار کی اور بعدازاں شادی کا اعتراف کیا تھالیکن ان کا یہ رشتہ زیادہ دیر نہیں چل سکا اور دونوں نے ایک دوسرے پہ بے تحاشا الزام لگائے۔

تاہم راکھی کی والدہ کی وفات کے ساتھ ہی ان کی شادی میں مشکلات کی خبریں گردش کرنے لگیں اور پھر عادل خان کے افیئرز، جسمانی تشدد، نازیبا ویڈیوز اور پیسوں پر ہونے والے تنازعات کو جواز بناکر راکھی نے طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔