’’میرا دل یہ پکارے آجا‘‘وائرل گرل کی نئی ڈانس ویڈیو تنقید کا نشانہ بن گئی

Dec 29, 2022 | 12:25:PM
فائل فوٹو
کیپشن: ’’میرا دل یہ پکارے آجا‘‘وائرل گرل کی نئی ڈانس ویڈیو تنقید کا نشانہ بن گئی
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )بھارت کے سدا بہار گانے ’’میرا دل یہ پکارے آجا‘‘ پر ڈانس سے شہرت پانے والی پاکستانی ٹک ٹاکر عائشہ کی نئی ویڈیو کے بھی سوشل میڈیا پر چرچے ہیں۔’میرا دل یہ پکا آجا‘ پر ڈانس کرکے مشہور ہونے والی پاکستانی لڑکی عائشہ تاحال شہرت سے لطف اندوز ہورہی ہیں۔لیکن ان کی نئی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا صارفین کو کچھ خاص پسند نہیں آئی جس کا اظہار انہوں نے اپنے کمنٹس کے زریعےکیا۔

تفصیلات کے مطابق چند ہفتوں قبل لاہور سے تعلق رکھنے والی عائشہ نامی لڑکی سوشل میڈیا پر کافی مشہور ہوئی تھی۔عائشہ کی شہرت کی وجہ شادی کی ایک تقریب میں کئی دہائیوں پرانے گانے ’میرا دل یہ پکارے آجا‘ پر ان کا ڈانس تھا۔ویڈیو کےائرل ہونے کے بعد ناصرف پاکستانی فنکاروں بلکہ بھارت کی معروف ترین اداکاراؤں نے بھی اسی گانے پر پرفارم کرکے اپنی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھیں۔

عائشہ نے اب ایک اور بھارتی گانے پر ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔اپنی نئی ویڈیو میں عائشہ نے بھارتی ریاست ہریانہ کی گلوکارہ پرانجل داہیا کے گانے ’دل تو تُو پہلے ہی لے گیا‘ پر ڈانس کیا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by AYESHA (@oyee_ayesha)

اس بار مداحوں کو ان کا یہ انداز پسند نہیں آیا اور سوشل میڈیا پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔سوشل میڈیا صارف کی جانب سے کہا گیا کہ ’ویڈیو صرف ایک بار وائرل ہوتی ہے۔‘

ایک صارف کا کہنا تھاکہ’’ جو رقص میرا دل یہ پکارے آجا پر تھا وہ اب اس ویڈیو میں نہیں ہے۔