حریم شاہ بتائیں بلال شاہ کون ہیں؟

Dec 29, 2021 | 13:14:PM
حریم شاہ بتائیں بلال شاہ کون ہے، فائل فوٹو
کیپشن: حریم شاہ بتائیں بلال شاہ کون ہے، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)حریم شاہ نے سندھ کے صوبائی وزیر سے شادی کے دعوے کو شغل میلا کہہ دیا،لیکن بلال شاہ کون ہیں؟
تفصیلات کے مطابق متنازع ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ حریم شاہ کا رواں برس پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر سے شادی کا دعویٰ غلط نکلا،حریم شاہ نے اپنے ایک انٹرویو میں اعتراف کیا کہ انہوں نے سندھ کے وزیر سے شادی کا دعویٰ محض شغل میلہ لگانے کے لیے کیا تھا ۔

 واضح رہے حریم شاہ کا رواں برس جون میں سندھ کے وزیر سے شادی کے دعوے نے تہلکہ مچا دیا تھا اور اسمبلی تک حریم شاہ کی شادی کی باتیں پہنچ گئی تھیں بعد ازاں صوبائی وزراء کی جانب سے بھی وضاحتیں سامنے آئی تھیں لیکن اب حریم شاہ نے اس دعوے کے جھوٹے ہونے کا اعتراف بھی خود ہی کرلیا۔

خیال رہے حریم شاہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے رواں برس جون میں ہی شادی کی تھی، لیکن بلال شاہ سے کی تھی، اب بلال شاہ کون ہیں اس کی وضاحت وہ ابھی بھی نہیں دینا چاہتیں۔
 یہ بھی بتائیں:  کاش اداکارہ نہ ہوتی۔۔دیشا پٹانی نے اہم بات سے پردہ ہٹا دیا