مائیکل جیکسن کی نقل، امیتابھ نے اپنی ناکامی مان لی 

Dec 29, 2020 | 13:10:PM
مائیکل جیکسن کی نقل، امیتابھ نے اپنی ناکامی مان لی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بھارت کے معروف اداکار امیتابھ بچن نےامریکہ کے شہرت یافتہ پاپ گلوکار مائیکل جیکسن کی نقل کرنے پر اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق اداکار امیتابھ بچن اپنے پرستاروں کی خوشی کیلئے اکثر  اوقات انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پرانی فلموں کی تصاویر شیئر کرتے ہیں، بھارتی ہیرو نے  1988 کی فلم ’گنگا جمنا سرسوتی‘کی تازہ تصویر جاری کی ہے۔اس تصویر میں بالی وڈ اداکارامیتابھ بچن کو  مشہور امریکی  گلوکار مائیکل جیکسن کے سٹائل میں دیکھا جا سکتا ہے، امیتابھ نے تصویر میں ہو بہو مائیکل جیکسن کی طرح لباس پہن رکھا ہے۔ 

انسٹا گرام پر جاری ہونے والی تصویر کے کیپشن میں امیتابھ نے لکھا ہے کہ جب منموہن ڈیسائی کو لگا کہ میں فلم’ گنگا جمنا سرسوتی ‘میں مائیکل جیسکن کو کاپی کر سکتا ہوں’ کیا میری ناکامی تھی یہ‘۔یاد  رہے کہ امیتابھ بچن نے منموہن ڈیسائی کے ساتھ ’قلی‘’مرد‘’پرورش‘اور ‘نصیب‘ جیسی بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔