تین ملکی سیریز ، پاکستان اور افغانستان میں آج افتتاحی میچ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان، افغانستان اور متحدہ عرب امارات کی ٹیموں کے درمیان سہ ملکی ٹی 20 کرکٹ سیریز آج سے شروع ہو رہی ہے۔
سیریز کا پہلا میچ آج پاکستان اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان شارجہ میں پاکستان وقت کے مطابق شام 8 بجے کھیلا جائے گا۔
سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی جس میں تینوں کپتانوں نے شرکت کی ۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان آغا، افغانستان کے کپتان راشد خان اور یو اے ای کے کپتان محمد وسیم کا ٹرافی کے ساتھ فوٹو شوٹ ہوا۔
دریں اثنا قومی کپتان سلما ن آغا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تیاری اچھی ہے۔
موجودہ پاکستانی ٹیم کے بارے میں سابق کھلاڑیوں کے خیالات سے اُنہیں اور ٹیم کو فرق نہیں پڑتا۔