ایشیا کپ کا پاک بھارت میچ بارش کی نذر ہونے کا امکان

Aug 29, 2023 | 20:29:PM
ایشیا کپ کا پاک بھارت میچ بارش کی نذر ہونے کا امکان
کیپشن: روہت شرما اور بابراعظم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)کرکٹ ایونٹ ایشیا کپ 2023 کے اہم ترین میچ میں بارش کی پیشگوئی نے شائقین کرکٹ کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔

ایشیا کپ کا آغاز 30 اگست سے پاکستان میں ہو رہا ہے۔ ایونٹ میں کل 13 میچز کھیلے جائیں گے، ابتدائی میچ پاکستان اور نیپال کے درمیان ملتان میں کھیلا جائے گا۔ایونٹ کا سنسنی خیز مقابلہ 2 ستمبر کو پالی کیلے سری لنکا میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا، اس دن 80 فیصد بارش کی پیشگوئی سامنے آئی ہے۔
ایونٹ میں 6 ٹیمیں شریک ہو رہی ہیں، پہلے مرحلے میں جنہیں 2 گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں پاکستان، بھارت اور نیپال ہیں جبکہ دوسرے گروپ میں افغانستان، بنگلادیش اور سری لنکا ہیں۔پہلے مرحلے میں ہر ٹیم 2 میچز کھیلے گی۔ یہ مقابلے 5 ستمبر کو ختم ہوجائیں گے۔ اس کے بعد 4 ٹیمیں ایونٹ کے سپر فور مرحلے کےلئے کوالیفائی کر جائیں گی۔اس مرحلے میں ہر ٹیم 3 میچز کھیلے گی اور ٹاپ 2 ٹیموں کے درمیان فائنل 17 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ میں پاکستان کیخلاف میچ سے قبل بھارتی ٹیم کوبڑا دھچکا، اہم کھلاڑی ٹیم سے باہر