پاک بھارت ٹاکرے کا مزہ کرکرا ہونے کا خدشہ ،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی

Aug 29, 2023 | 11:04:AM
 پاک بھارت ٹاکرے کا مزہ کرکرا ہونے کا خدشہ ،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )ایشیا کپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے کرکٹ دنگل کا مزہ کرکرا ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ، 2 ستمبر کو پالی کیلے میں سیاہ بادل چھائے رہیں گے، ہیوی بارش بھی کھیل میں خلل ڈال سکتی ہے ۔ 
ایشیائی کرکٹ پہلوانوں کا امتحان 30اگست سے ملتان میں شروع ہو گا لیکن سب کی نظریں 2 ستمبر کو پالی کیلے میں شیڈول پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلے پر جمی ہیں ، ہار جیت اور پلیئر پرفارمنس کے ساتھ ساتھ موسم کے تیور بھی موضوع بحث بن گئے، 2 ستمبر کو 90فیصد تک خراب موسم کی پیشگوئی ہے، پاکستانی وقت دوپہر ڈھائی بجے شروع ہونے والے میچ کے وقت سے پہلے اور بعد میں بھی سیاہ بادلوں کے چھائے رہنے کی رپورٹ ہے جبکہ شام 7بجے شدید گھٹن کی اطلاعات ہیں، خراب موسم سے پاک بھارت مقابلے کے ممکنہ طور پر متاثر ہونے سے کرکٹ دیوانے پریشان ہونے لگے۔

یہ بھی پڑھیں:بھاری بھرکم بلوں کیخلاف ہڑتال،مارکیٹیں بند