یمن : فوجی اڈے پر حملہ، درجنوں فوجی ہلاک،متعدد زخمی

Aug 29, 2021 | 16:26:PM
یمن : فوجی اڈے پر حملہ، درجنوں فوجی ہلاک،متعدد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) یمن کے صوبے لحج میں فوجی اڈے پر ہونے والے حملے میں درجنوں فوجی ہلاک، متعدد زخمی

 میڈیا رپورٹس کے مطابق یمنی فوج کے ترجمان محمد النقیب نے بتایا ہے کہ  فوجی اڈے پر حملے کے نتیجے میں حکومت کے حمایتی تقریباً 30 سے 40 فوجی ہلاک ہوئے جبکہ زخمی افراد کی تعداد 60 ہے یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں عام شہری بھی شامل ہیں یا نہیں۔

طبی ذرائع نے بتایا کہ الاناد ائیر بیس پر حملے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو صوبے کے مرکزی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے کے بعد طبی امداد دی جارہی ہے۔یمنی افواج کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ فوجی اڈے پر میزائل اور ڈرون سے حملہ حوثی باغیوں نے کیا ،تاہم حوثی باغیوں نے حملے سے متعلق تاحال کوئی بیان نہیں دیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:    سعودی عرب:گرمی کے موسم میں شدید بارش اورژالہ باری