امیگریشن اور پاسپورٹ نظام کی ڈیجیٹلائزیشن کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اہم اجلاس میں امیگریشن اور پاسپورٹ نظام کی ڈیجیٹلائزیشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
آئی ٹی ایکسپرٹس کی مشاورت سے تفصیلی جائزہ مکمل ہو چکا ہے۔پاسپورٹ اینڈ امیگریشن پروسیس کو جدید تقاضوں پر استوار کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے ڈیجیٹل کمپلینٹ سینٹر قائم ہوگا۔
نئی ایپ کے ذریعے شکایات اور سوالات کا فوری آن لائن حل ممکن بنایا جائے گا۔
اس منصوبہ کے تحت 24 گھنٹے فعال ڈیجیٹل سروسز فراہم کی جائیں گی۔
امیگریشن سسٹم میں شفافیت اور تیزی لانے کے لیے اہم اقدامات کئے گئے ہیں۔
ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ محمد علی رندھاوا نے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے عوام کو بہتر سہولیات دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: پی ایس ایل الیون؛ حیدر آباد نے ملتان سلطانز کو الیمینیٹ کر دیا