سابق انٹرنیشنل کرکٹرنوید لطیف کے بیٹےپراوباش نوجوانوں کا تشدد

Apr 29, 2026 | 17:48:PM
سابق انٹرنیشنل کرکٹرنوید لطیف کے بیٹےپراوباش نوجوانوں کا تشدد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سید زاور حسین کاظمی) سرگودھا سابق انٹرنیشنل کرکٹر نوید لطیف کے بیٹے محمد روحان پر اوباش نوجوانوں کے گروپ نے حملہ کیا ہے،حملے کے دوران کرکٹر کے بیٹے پر  تشدد کیا گیا۔ 

 سابق انٹرنیشنل کرکٹر نوید لطیف کے مطابق بیٹا محمد روحان سودا سلف لینے نکلا، راستے میں موٹر سائیکل سوار گروپ نے حملہ کیا،ملزمان نے گاڑی روک کر روحان کو باہر نکالا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ 

ملزمان نے زخمی محمد روحان کو چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے،پولیس نے واقعےکامقدمہ درج کر لیا۔ 

 کرکٹر کا کہناہے کہ ملزمان تاحال گرفتار نہ ہو سکے اور ملزمان کی جانب سے دھمکیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے، ان کا کہنا ہے کہ میرے بچے سکول بھی نہیں جا پا رہے۔

 نوید لطیف نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف سے نوٹس لینے اورملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں :  OPECپلس کیا ہے؟ اور یہ تیل کی قیمتوں کو کیسے متاثر کرتا ہے؟