پاک فوج کاافغان طالبان کی جارحیت پربھرپور جواب،متعدد چوکیاں،گاڑیاں تباہ

Apr 29, 2026 | 13:45:PM
پاک فوج کاافغان طالبان کی جارحیت پربھرپور جواب،متعدد چوکیاں،گاڑیاں تباہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)پاک افغان سرحد پر افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی بلا اشتعال جارحیت کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی آپریشن غضب للحق کے تحت افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت پر بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی متعدد چوکیوں اور گاڑیوں کو درستگی سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا، پاک فوج کی موثر کارروائیوں نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کو پسپائی پر مجبور کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی کی صحت پر تشویش، وزیراعلیٰ کے بڑے انکشافات سامنے آگئے

 سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کا دفاع وطن کیلئے غیر متزلزل عزم ملک کی علاقائی سالمیت کو یقینی بنا رہا ہے، پاک فوج کا آپریشن غضب للحق تمام مقررہ اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔