اغوا برائے تاوان کے مقدمے میں نامزد سی ٹی ڈی کے 13 اہلکار بری

Apr 29, 2025 | 18:35:PM
 اغوا برائے تاوان کے مقدمے میں نامزد سی ٹی ڈی کے 13 اہلکار بری
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کراچی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت (اے ٹی سی) نے محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کے افسران و اہلکاروں کے خلاف اغوا برائے تاوان کے مقدمے میں نامزد 13 ملزمان کی بریت کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

 کراچی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سی ٹی ڈی افسران و اہلکاروں کے خلاف اغوا برائے تاوان کے مقدمے کی سماعت ہوئی، عدالت نے ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا۔

بری کیے گئے ملزمان میں شعیب قریشی، کاشف، عباس سمیت دیگر افسران و اہلکار شامل ہیں، پراسیکیوشن کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ تھانہ بلال کالونی میں 2022 میں درج کیا گیا تھا، ملزمان کے خلاف شہری کو شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کے عوض تاوان وصول کرنے کا الزام تھا۔

واضح رہے کہ 3 جنوری 2025 کو کراچی میں کرپٹو کرنسی ڈیلر کو اغوا کرکے اس کے اکاؤنٹ سے 3 لاکھ 40 ہزار ڈالرز ٹرانسفر کرانے کے الزام پر اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) نے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے ایک اہلکار سمیت 7 افراد کو گرفتار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :جسٹس عائشہ ملک کو یونیورسٹی آف لندن نے قانون میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری دےدی