پاکستان ہائی کمیشن پر حملے کے الزام میں بھارتی نژاد نوجوان کو چارج کر لیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اسد ملک) پاکستان ہائی کمیشن پر حملے کے الزام میں بھارتی نژاد نوجوان کو چارج کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق بھارتی اخبار نے تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ اکیالیس سالہ انکیت لو Ankit Love کو کریمنل ڈیمیج criminal damage کے تحت چارج کیا گیا۔انکیت کو ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔انکیت پر عدالت میں باقاعدہ فردجرم عائد کی جائے گی
یاد رہے کہ پولیس نے بھارتی نژاد باشندے کو اتوار کی صبح پاکستان ہائی کمیشن کے سامنے سے گرفتار کیاتھا۔
دوسری جانب پاکستان ہائی کمیشن پر حملہ کرنے والے کا کھوج لگا لیا۔ 41 سالہ انکیت لو Ankit Love صادق خان کے مقابلے میں مئیر آف لندن کا الیکشن لڑ چکے ہیں۔ انکیت لو نے 2016 کے الیکشن میں صادق خان کے مقابلے میں 4941 ووٹ لئے اور وہ ون لو پارٹی one love party کی طرف سے الیکشن میں شامل ہوئے۔ ون لو پارٹی انکیت لو کے بانی ہیں۔ انکیت لو بھارتی سیاستدان اور فلم میکر خاتون جے مالا Jay Mala کے بیٹے ہیں۔ انکیت لو برطانیہ میں متعدد الیکشنز میں حصہ لے چکے ہیں اور انکے والد بھی بھارتی وکیل اور سیاستدان ہیں۔