پی ٹی آئی کا حکومت سے مذاکرات جاری رکھنے کا فیصلہ, فواد چودھری نے تصدیق کر دی

Apr 29, 2023 | 21:18:PM
پی ٹی آئی کا حکومت سے مذاکرات جاری رکھنے کا فیصلہ, فواد چودھری نے تصدیق کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے حکومت سے مذاکرات کا عمل جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کی تصدیق فواد چودھری نے بھی کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو مسترد کرتے ہیں، 

تحریک انصاف نے فیصلہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کو مذنظر رکھا جائے گا،پاکستان تحریک انصاف  کی جانب سےآئین کے دائرے میں انتخابات کے فریم ورک پر حکومت سے مذاکرات جاری رہیں گے، منگل کو حتمی ایجنڈا پر بات ہو گی۔