مصر میں خاتون اپنے ہی 5 سالہ بچے کو قتل کے بعد پکا کر کھا گئی

Apr 29, 2023 | 18:02:PM
مصر میں خاتون اپنے ہی 5 سالہ بچے کو قتل کے بعد پکا کر کھا گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) مصر کے گاوں ابو شلبی میں دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے، ماں اپنے ہی بچے کو ذبح کرنے کے بعد پکا کر کھا گئی۔

’’اجیپٹ انڈیپنڈنٹ‘‘ نامی خبر رساں ادارے کے مطابق  مصر میں نفسیاتی عارضوں کا شکار خاتون نے پہلے اپنے بیٹے کو ذبح کیا اور پھر اس کے کچھ حصوں کو پکا کر کھا گئی ، یہ دلخراش واقعہ  مصر کے گاوں ابوشلبی میں پیش آیا ہے، رپورٹ کے مطابق  خاتون کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے جبکہ ملزمہ کی عمر 30 سال کے قریب بتائی جا رہی ہے۔

 رپورٹس کے مطابق 30 سالہ مشتبہ خاتون نے  گھناونے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے، ملزمہ کا کہنا ہے کہ وہ مرگی اور کئی دیگر نفسیاتی امراض میں مبتلا تھی، اپنے بچے کے بارے میں پریشان تھی اور اسے دوبارہ اپنے پیٹ میں ڈالنا چاہتی تھی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق خاتون تقریباً 3 سال سے اپنے شوہر سے الگ تھی اور وہ گاؤں میں اپنے ہی گھر میں اپنے بیٹے کے ساتھ اکیلی رہ رہی تھی، کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔