ترکی کا لانگ رینج ائیر ڈیفنس میزائل سائپر 1ڈی کا کامیاب تجربہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24نیوز )ترکیہ نے فضائی دفاع کے لیے طویل فاصلے پر مارکرنے والے نئے میزائل سائپر ون ڈی کا کامیاب تجربہ کیا ہے .
ترک میڈیا کے مطابق فضائی دفاع کے لیے ملکی سطح پر تیار کیا گیا میزائل سائپر 1ڈی بحری جہازوں سے عمودی انداز میں لانچ کیا جا سکتا ہے۔
ترک سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ سائپر 1ڈی میزائل کی حدضرب 100کلو میٹر سے زائد ہے اور اس کا تجربہ نیشنل ورٹیکل لانچ سسٹم سے کیا گیا ہے۔
اس جدید میزائل کے تجربے کے بعد ترکیہ ان ممالک کی صف میں شامل ہو گیا ہے جو داخلی طور پر اپنے بحری بیڑے کے لیے طویل فاصلے کا فضائی دفاعی نظام بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ یہ ترک سمندری دفاعی صلاحیتوں کے حوالے سے ایک اہم سنگ میل ہے ۔
یہ بھی پڑھیں :معروف پنجابی گلوکار راجویر جوندہ ٹریفک حادثے میں شدید زخمی