سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ

Sep 28, 2023 | 19:53:PM
سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ملتان کی صرافہ مارکیٹ میں ہفتے کے چوتھے روز سونے کی قیمت میں 15 سو روپے کا اضافہ ہوا۔

اس اضافے کے بعد 24 قیراط سونے کی قیمت 2 لاکھ 6 ہزار 5 سو روپے فی تولہ ہوگئی جبکہ 22 قیراط سونا 1 لاکھ 89 ہزار 2 سو 91 روپے فی تولہ مارکیٹ میں فروخت ہونے لگا۔

یہ بھی پڑھیے: ہفتے کے آخری کاروباری روز سٹاک مارکیٹ میں منفی اختتام

اس طرح 24 قیراط سونا 17 ہزار 7 سو روپے فی گرام ہوا جبکہ 22 قیراط سونا 16 ہزار 2 سو روپے فی گرام فروخت ہونے لگا۔